اپر چترالتعلیمخبریںلاسپور

مستوج میں یوم پاکستان کی تقریب اور سات روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح

 

مستوج (اقرارالدین خسرو) اپر چترال کے علاقے مستوج میں یومِ پاکستان شایانِ شایان طریقے سے منایا گیا۔ 141 ونگ چترال سکاوٹس کی میزبانی میں میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان خان تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی ونگ کمانڈر 141 ونگ لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج کے طلبہ صبا کوثر اور اکرام اللہ نے انجام دی ۔ پروگرام میں فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج ، گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج آغاخان سکول مستوج مڈل سکول پرکوسپ اور زنانہ ہائی سکول مستوج کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ، پیش کیے بچوں نے اس دن کی مناسبت سے تقریریں کیں ایف سی پی ایس مستوج کے بچوں نے پی ٹی شو اور مختلف آیٹمز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کیں۔ 

اس موقع پر ہفت روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح بھی ہوا۔ جسکی میزبانی 141 ونگ چترال سکاوٹس کر رہی ہے۔ یاد رہے 141 ونگ کے ونگ کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد پیشہ وارانہ مہارت کے علاوہ تعلیم اور کھیلوں سے بھی بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور بہت ہی کم عرصے میں مستوج کے عوام میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

سپورٹس فیسٹول کے آغاز میں سینیر سیٹیزنز کا والی بال میچ، رسہ کشی اور بچوں کے لیے سپون ریس، میوزیکل چیئر ، سیک ریس وغیرہ مقابلے منعقد کیے گیے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بیگم کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بچوں اور سینیر سیٹیزنز میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر تعلیم کے میدان میں شاندار کارکردگی پر فرنٹیر کور سکول مستوج کی طالبہ سیما امیر جنہوں نے بورڈ امتحان میں چترال کے دونوں اضلاع میں ٹاپ کیا تھا اورفرنٹیر کور سکول کی سابق طالبہ حنا ناہید جنہوں ایف ایس سی پری میڈیکل میں ٹاپ کیا تھا کو نقد انعامات اور شیلڈ پیش کیے ۔

 

اور فرنٹیر کور سکول کے اساتذہ مس منہاز، مس روبینہ ، مس ثمینہ تاج ، مس فرزانہ حیات، اقرارالدین خسرو اور غلام حاصل کو آئی جی ایف سی کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ اور کیش پرائز بھی دیے۔ مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کو ہمارے اجداد نے بڑی قربانی دیکر حاصل کیا ہے اب اسکی حفاظت اور ترقی کے لیے اقدامات ہماری زمہ داری ہے پاک فوج نے بڑی قربانی دیکر دہشت گردی کو شکست دی ہے اب وطن عزیز کے امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے ہم مزید ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں اور صحت مند معاشرہ ترتیب دے سکتے ہیں صحت مند معاشرہ ہی ہماری ترقی کا ضامن ہے۔

مہمان خصوصی نے سپورٹس میلے کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا ۔ یاد رہے یہ سپورٹس گالہ 29 مارچ تک مستوج گراونڈ میں جاری رہیگا۔

Advertisement
Back to top button