اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریںصحت

وقار علی خان ولد غیرت شاہ (مرحوم) سکنہ کھوژ، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور ہیڈ لائبریرین تعینات

وقار علی خان ولد غیرت شاہ (مرحوم) سکنہ کھوژ، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور ہیڈ لائبریرین تعینات۔ پی آئی سی نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وقار علی نے لائبریری سائنس میں ماسٹر کی ڈگری پشاور یونیورسٹی سے حاصل کر رکھی ہے اور آپ کھوژ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن رحمت ولی خان کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ وقار علی خان حال ہی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں بھی لائبریرین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور میں بطور لائبریرین خدمات انجام دے رہے تھے۔

بلاشبہ یہ ان کی نیک نیت، مستقل اور مسلسل محنت اور خاندان سمیت علاقے کے لوگوں کی دعاؤں کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا کرے اور سب کی مشکلیں آسان فرمادے۔ آمین۔

Advertisement
Back to top button