تاریخ اور ادبتعلیمچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

زندگی کی مہارتیں ؛ دوسری قسط

فریدہ سلطانہ فری

فری نامہ

خود اعتمادی:
انسانی معاشرہ اس وقت ایک کامیاب ومثالی معاشرہ تصورکیا جاتا ہےجب وہاں کےبسنے والےاپنی ذات سےبالاترہوکراپنےارد گرد بسنےوالے لوگوں کےمتعلق اچھا سوچنے لگےاوراپنےمفادات وخواہشات کوپس پشت ڈال کردوسروں کے بارے میں فکرمند ہو۔ دنشورلکھتے ہیں کہ یہ ساری خوبیاں صرف اسی انسان میں ہوسکتی ہیں جوایک مثبت شخصیت کا مالک ہواوراسےاپنےاپ پریقین واعتماد ہوکیونکہ جس انسان میں خود اعتمادی کاعنصرپایا جاتا ہے وہ ایک بہترین انسان تصورکیا جاتا ہےخود اعتمادی انسان کواپنی ذآت پریقین اوربھروسہ کرنےکا حوصلہ عطا کرتی ہےخصوصا بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا بے حد ضروری ہےکیونکہ یہ بچوں کے لئے وہ بینادی محرک ہے جوانہیں زندگی کے مختلف مواقع پراگے بڑھنے،مشکلات ومسائل کا بہادری سے سامنا کرنےاوردوسروں کے لئے مثآل بننےمیں معاونت دیتا ہےاورساتھ ہی یہ بچوں کے رویے، ان کی ذاتی توانائی اورہم عمربچوں کے پریشرکا سامنا کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہےسب سےاہم یہ ان کے سیکھنے، شخصی و جسمانی نشوونما اورتخلیقیت کے لیے بھی نہایت سود مند ہے۔
والدین اوراساتذۃ کوچاہِیےکہ وہ بچوں کے اندرخود اعتمادی کےعنصرکوپیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اس مقصد کے لئے انہیں چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔
بچوں کوزیادہ سے زیا دہ خیالات کےاظہارکا موقع دیں
ان کی پسند نہ پسند کوترجیح دیں۔
بچوں کے سامنےاللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکرادا کریں تاکہ ان کےاندربھی یہ احساس پیدا ہوسکیں کہ اللہ پاک نے ہمیں بے شمارنعمتیں عطا کی ہیں اس صورت میں اللہ پاک کے ہم پربہت سارے احسانات ہیں کیونکہ پراعتماد ہونے کے لِئےجو اپ ہیں اورجو کچھ اپ کے پاس ہیں ان سب سے مطمین ہونا بےحد ضروری ہے۔
بچوں پرغصہ ہرگزنہ کریں نہی اونچی اواز میں ان سے بات کریں کیونکہ غصہ و اونچی اواز سے ان کی صلاحیتیں دب سکتی ہیں بہتر یہی ہے کہ انہیں نرمی اور پیار سے سمجھایا جائے اورانہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنےکاموقعہ بھی دیں اوران کی مثبت تنقید کریں ۔
اکثربچےکسی بھی نئےماحول میں بہت دباواورپریشانی کا شکارہوتے ہیں کیونکہ ان کے اندر نئے موحول کا ڈراورخوف ہوتا ہے۔ اگرممکن ہوسکے توایسے بچوں کو والدین اور اساتذۃ اپنی نگرانی میں مثبت سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقعہ دیں اوران کےاندر یہ احساس بھی پیدا کرنے کی کوشش کریں کہ اللہ نے ہمیں بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے۔اس لئے ہم دوسروں سے بلکل بھی کم نہیں تاکہ ان کے اندرنئے موحول اور نئے لوگوں کا خوف ختم ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے

Advertisement
Back to top button