اپر چترالکرکٹکھیلمستوج

چترال سکاوٹس 141 ونگ کے زیر اہتمام مستوج ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔

کنگ الیون مستوج نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فاتح حاصل کی ۔فائنل میچ کا مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل جناب ندیم شھزاد کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس 141 ونگ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی

معراج حسین

نمائندہ خصوصی ؛ چمرکھن

 

مستوج (معراج حسین ) اپر چترال کے تحصیل مستوج خاص میں چترال سکاوٹس 141 ونگ کے زیر اہتمام جاری کرکٹ ٹورنامنٹ تمام رنگ رنگیوں کے ساتھ اج اختتام کو پہنچا ۔اج کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی خصوصی لیفٹیننٹ کرنل جناب ندیم شھزاد کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس 141 ونگ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں میجر چترال سکاوٹس 141 ونگ ،ایس ایچ او مستوج انسپکٹر مولائی شاہ اور دیگر معزیزین سٹیج پر تشریف فرما تھے.

فائنل میچ کنگ الیوں مستوج اور ایف سی پی ایس کے درمیان کھیلا گیا ۔ایف سی پی ایس نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ دس اوور میں 82 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔جس کو کنگ الیوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9.3 اوور میں ایک وکٹ سے جیت لیا ۔اج کے میچ میں بڑی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اور شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ونگ کمانڈر اور چترال سکاوٹس 141 ونگ کا شکریہ ادا کیا ۔

مہمان خصوصی جناب لیفٹیننٹ کرنل جناب ندیم شھزاد نے اخری میں خطاب کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں پر زور دیا اور انھوں نے کہا کہ جس طرح روح کی پرورش کےلیے تعلیم ضروری ہیں اس طرح جسمانی نشونما اور فٹنیس کےلیے کھیل اور ورزش بہت ضروری ہے ۔کیونکہ اچھا صحت مند جسم ہی اچھا دماغ کا ضامن ہوتاہے ۔انھون نے نوجوانوں کو منشیات اور دوسرے غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہ کر معاشرے کی بہتری اور پاک وطن کی خدمت پر زور دیا ۔

انھوں نے نوجوانوں اور مستوج کے عوام کو یقین دلایا کہ مارچ یا اپریل میں نوجوانوں کےلیے مستوج خاص میں اسپورٹس تقریب منعقد کیا جائے گا ۔جس میں مختلف گیمز شامل کئے جائیں گئے ۔
اس مقابلے پر مستوج کے عوام اور نوجوانوں نے چترال سکاوٹس 141 ونگ ،لیفٹیننٹ کرنل جناب ندیم شھزاد کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس 141 ونگ کا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاک فوج اور چترال سکاوٹس ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔اور مستوج پولیس کے ایس ایچ او اور نوجوانوں کے بھی شکریے ادا کئے ۔

آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے.ایف سی پی ایس کے صبا مین اف دی میچ اور کنگ الیون کے کھلاڑی سمیع مین اف دی سیریز قرار پائے ۔

Advertisement
Back to top button