تعلیمخبریں

اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیموں کی کفالت اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک بہت ہی مستحسن قدم ہے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیموں کی کفالت اور ان کی ضروریات کو پوراکرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک بہت ہی مستحسن قدم ہے جنہیں قیامت کے روز رسول مہربان کی خصوصی قربت حاصل ہوگی اور اس جذبے کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن نے ہزاروں یتیم بچوں کو آغوش اداروں میں تعلیم وتربیت کے ذریعے اور لاکھوں یتیموں کو ان کے گھروں میں ان کی مدد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں حصہ لینے والے رضاکار اس اجر کے مستحق ہیں۔

آغوش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یتیموں کی خبر گیری کرتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ ان کے لئے وہ معیار اپنے سامنے رکھیں جوکہ ہم اپنے اولا د کے لئے رکھے ہوتے ہیں اور یہی اسلامی تعلیمات کا روح ہے۔

انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اس ادارے کے ساتھ تعاون کریں بلکہ اپنی آخرت سنوارنے کے لئے اپنی پڑوس میں یتیموں کو درپیش مسائل اور ان کی ضروریات کا ٰخیال رکھیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button