اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہدروشسماجیصحتلوئیر چترال

چترال میں منعقدہ مفت میموگرافی کیمپس، آج آخری دن کیلاش وادی کی خواتین کی میموگرافی کے بعد اختتام پذیر ہوگئے۔

    اپر اور لوئر چترال میں خواتین میں موجود بریسٹ کینسر کی تشخیص کےلئے منعقدہ مفت میموگرافی کیمپس کے سلسلے کا آخری کیمپ دروش میں لگایا گیا جس میں آج آخری دن کیلاش وادی کی خواتین کی میموگرافی کے بعد کیمپس کا یہ سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ان کیمپس میں کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے ماہرین جدید ترین موبائل لیبارٹری کے ذریعے چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کی مفت میموگرافی کر رہے تھے۔

خدانخواستہ کسی خاتون میں علامات پائے جانے کی صورت میں ان کا علاج بھی مفت کیا جائے گا۔ یہ کیمپس اپر چترال میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی جبکہ لوئر چترال میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گرم چشمہ میں منعقد ہوئے۔ مجموعی طور پر ان کیمپس میں530 خواتین کی بلا معاوضہ میموگرافی کی گئیں۔

ان کیمپس کے انعقاد اور کامیابی میں جہاں چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون شامل تھا وہاں کینسر کیئر ہسپتال انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں بھرپور شامل رہی، خستہ حال سڑکوں پہ موبائل لیبارٹری کی گاڑی کو لاہور سے چترال پہنچانا اور پھر دور افتادہ علاقے میں جہاں بنیادی سہولیات کی ہی فقدان ہیں کئی دنوں سے موجود رہ کر خواتین کی میموگرافی کرنا کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے ماہرین اور انتظامیہ کی انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

   یاد رہے چمرکھن گروپ ان کیمپس کے انعقاد کے سلسلے میں کیمپس انتظامیہ کے ساتھ بطور میڈیا پارٹنر آگاہی مہم کی خدمات انجام دے رہا تھا۔

چترال میں مختلف سماجی شخصیات، عمائدین اور عوام نے ان کیمپس کے انعقاد پر محترمہ نگہت شاہ، محترم روزیمن شاہ اور کینسر کیئر ہسپتال لاہور کا شکریہ ادا کئے ہیں کہ دور افتادہ علاقے میں یہاں کی پسماندگی اور خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت میموگرافی کا اہتمام کرکے نہ صرف خواتین میں چھپے اس موزی مرض کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی بلکہ یہاں کے لوگوں میں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے سلسلے میں بھی مستقبل میں ان کیمپس کا دیرپا اثر رہے گا

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button