اپر چترالخواتین کا صفحہصحت

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ کی مناسبت سے بونی اپر چترال میں پروگرام۔

ذاکر زخمی

رپورٹ ؛ بیورو چیف چمرکھن اپر چترال

 

 

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام یونیسف کی تعاون سے آج بونی اپر چترال ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق پہلا تقریب منعقد ہوا ۔اس سلسلے کی دوسری باضابطہ تقریب پیر9 آگست کو منعقد کی جائیگی ۔

تقریب میں ایم ایس ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بونی ڈاکٹر فرمان کے علاوه مذہبی سکالر قاضی فصح الرحمٰن اور خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز محمد ظفر نمائندہ ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ خیر پختونخوا کرتے ہوئے پروگرام کی اغراض و مقاصد بیان کی ۔قاضی فصیح الرحمٰن نے تلاوت کلام پاک کے بعد اسلامی نقطہ نظر سے ماں کی دودھ کو کم ازکم دو سال بچے کے لیے ضروری اور متوازن خوراک قرار دی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کے کوآرڈینیٹرحمیدہ میڈیکلی ماں کی دودھ کو بچے کے لیے ہر صورت ضروری قرار دیکر زور دی کہ ماں کی دودھ کا متبادل کوئی بھی خوراک یا بازار سے خریدا ہوا دودھ نہیں۔ اس میں قدرت کی طرف سے ہر وہ اجزا شامل ہیں جو بچے کی ضرورت کو پوری کرتے ہیں۔

ایم ایس ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی بھی ماں کی دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں نمائندہ ہیلتھ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا محمد ظفر شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ( اگلے پروگرام جو پیر 9 آگست کو منعقد ہونا ہے)پر شرکت کی استدعا کی اور پروگرام اختیتام پذیر ہوا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button