خبریںگلگت بلتستان

گلگت خاص میں سیلابی ریلے اور پنجاب رینجرز کی فوری مدد

گلگت ( نمائندہ خصوصی چمرکھن) گلگت میں حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے مختلف دیہات سیلابی ریلوں کی زد میں آئے۔ کئی ایک گھرانے متاثر ہوئے تاہم پنجاب رینجرز نے موقع پر پہنچ کر سیلاب کا رخ بدل دیا اور گاؤں کو بڑے نقصان سے بچایا ۔ 

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے گگت میں جٹیال اوربرمس کے علاقوں میں میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی ایک گھر مسمار اور کاشت شدہ کھیتوںاورفصلوں کو نتصان پہنچا تاہم پنجاب رینجرز کی گلگت میں مقیم 3- ونگ کے جوانوں نے وقت پر پہنچ کر برمس گلگت کے مقام پر بے لگام سیلابی ریلے کا رخ بدل کر آبادی کو بڑے جانی اور مالی نتقصان سے بچایا ۔

ذرائع کے مطابق برمس میں ایک ایسا خاندان بھی بستا ہے کہ جس کے تمام افراد گویائی سے پیدائشی طور پر محروم ہونےکے ساتھ ساتھ ذہنی ناآسودگی اورغربت کی وجہ سے انتہائی بے کسی کے عالم میں زندگی گزرا رہے ہیں ۔

 

ہمارے نامہ نگار نے اپنی روپورٹ میں کہا ہے کہ گویائی سے محروم اس خاندان کے تمام افراد کو فوری طور پر سیلابی ریلے سے پچانے پر گلگت کے مختلف حلقوں میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کی مجاہدانہ خدمات کو سنہرے الفاظ میں سراہا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ برمس کے عوام نے خصوصی طور پر پنجاب رنجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر پنجاب رینجر کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ تمام اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button