اپر چترال

لاسپور ویلی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

 محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی سربراہی میں لاسپور کے مقام سورلاسپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، محتلف سماجی طبقوں سے تعلق رکھنے والے حضرات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔

عوام الناس کی جانب سے سابقہ عوامی نمائندوں نے علاقے کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے اعلی حکام کو آگاہ کئے۔ بعض فوری حل طلب مسائل موقع پر ہی حل کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام سربراہان کو علاقے کو درپیش مسائل کے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کےحوالے سے ہدایات جاری کئے۔

انہون نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button