اپر چترالخبریںمستوج

اپیل برائے بابت بحالی و امداد متاثرین ریشن شادر

اپیل بابت بحالی و امداد متاثرین ریشن۔
ریشن(شہزاد احمد شہزاد) ہم متاثرین ریشن شادر سوشیل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے وساطت سے جناب وزیر زادہ صاحب، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان صاحب اور چترال کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹر منتخب ہونے والی محترمہ فلک ناز صاحبہ سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں ہمارے دکھوں کا مداوا کرکے ہمیں انصاف فراہم کی جائیں۔ہم اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، ہماری زرعی زمینات و باغات مکانات سمیت دریا برد ہو چکے ہیں، مہنگائی اور وبا کے اس دور میں زندگی کا پہیہ پہلے سے بڑی مشکل سے چل رہا تھا اب ایک نئی قیامت ہم پر ٹوٹ پڑی ہے۔ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کہیں ٹھکانہ بنانے کےلئے مناسب اراضی مہیا کی جائیں، ریشن شادر کو شدید آفت زدہ قرار دے کر قاقلشٹ کے مقام پر ہمیں زمین فراہم کی جائیں۔ موجودہ مہنگائی اور از سر نو گھر اور مکانات کی تعمیرات میں حائل مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی تناسب سے ایمرجنسی گرانٹ فراہم کی جائیں تاکہ ہم سر چھپانے کےلئے گھر بنانے کے قابل ہو سکے۔ ہم بھی پاکستانی ہیں اور ریاست پاکستان کے شہری ہیں۔ ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ریاست ہمارے ساتھ ماں کا سلوک کرے گی۔
ہمیں امید ہے کہ چترال کے ہمارے نمائندے اس مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی آواز بنیں گے۔
منجانب متاثرین ریشن شادر

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button