تعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریں

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی میں یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا۔ 

چترال (چمرکھن ) آج یونیورسٹی آف چترال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ہائر ایجوکیشن آف پاکستان کے تعاون سے بنائے گئے یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر/ سٹوڈننس فیسلٹیشن سنٹر کا  افتتاح کیا۔ فیسلٹیشن سنٹر کے اندر طلباء و طالبات کو ون ونڈو سروس مہیا کیا جائے گا جس میں یونیورسٹی کے پرووسٹ آفس ، ٹرانسپورٹ آفس ،ایڈمیشن  آفس، ایگزامنیشن  آفس،اکییڈمکس اور بینک آف خیبر کے ونڈوز  کھولے گئے ہیں تاکہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو اپنے فیس جمع کرانے میں آسانی ہو۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر  نے کہا کہ یونیورسٹی آف چترال اپنے سٹوڈنس کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر میں تعینات یونیورسٹی کے ملازمین کو ہدایات کی کہ وہ اپنے بھر پور صلاحیتوں کے مطابق سٹوڈنس کے لیے اسانیاں پیدا کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبر پختونخوا سیف الاسلام صاحب بھی موجود تھے۔ 

آخر میں وائس چانسلر  نے تعاون کرنے پر ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا اور یوتھ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے کاوشوں کو بھی سراہا۔

Advertisement
Back to top button