اپر چترالتورکھوخبریںسیاستمستوجموڑکھو

وزیر اعلیٰ محمود خان عنقریب چترال کا دو روزہ دورہ کریں گے

پشاور ( نمائندہ چمرکھن ) گزشتہ روز سینیٹر فلک ناز چترالی اور معاون خصوصی وزیر زادہ کی قیادت میں پی ٹی آئی چترال اپر لوئیر سینئر قیادت ، یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف اور خواتین ونگ کی وفد کا وزیر اعلیٰ محمود خان سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی۔ 

 وفد میں سینٹر فلک ناز چترالی اور معاون خصوصی وزیر زادہ کے علاؤہ چترال سے پاکستان تحریک انصاف چترال کے دونوں اضلاع کے سینئر رہنما سرتاج احمد ، رحمت غازی ، عبدالاطیف ، اسرار صبور ، شہزادہ اسکمندر الملک ، محمد وزیر ، معراج خان ،سردار حکیم ، افتاب طاہر ، حاجی سلطان ، بابر علی ، ارشاد مکرر ، منہاج الدین ، محمد ہارون ، محمد قاسم ، قاری میر فیاض ، ثریا بی بی اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر وفد سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

 چترال کی دونوں اضلاع کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے روڈ منصوبوں پر کام کا آغاز ہو رہا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے چترال اضلاع میں نہ صرف امدورفت کے مسائل حل ہونگے بلکہ ضلع میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔وزیر اعلیٰ مزید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں مظبوط امیدوار اتار دیں ، مضبو ط اور اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دی جائے ، کارکنان ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے گلے شکوے دور کریں ۔

وفد نے وزیر اعلیٰ کو دورہ چترال کی دعوت دے دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں جنوری دوسرے ہفتے اپر اور لوئیر چترال کا تفصیلی دورہ کرونگا۔

وفد نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے لئے ماسٹر پلان ، مستوج بروغل روڈ کی توسیع و مرمت ، نہر اتھک ، تورکھو کو سب تحصیل درجہ دینے کے لئے درخواست کی۔ وزیر اعلیٰ نے ان تمام گزارشات کو ترجیحی بنیادوں عملی جامہ پہنانے کی یقین دہائی کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے اضلاع کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

 

Advertisement
Back to top button