اپر چترالخبریںمستوج

بونی کے سامنے پہاڑی پر این ایچ کی بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی اور آٹھ گھروں کو جزوی نقصان

بونی (ذکر زخمی) بے مُہار این ایچ اے نہ کسی کا سنتا ہے نہ کسی کو مانتا ہے۔ بونی کے سامنے پہاڑی پر شام کے وقت بلاسٹنگ کرنے سے گاوں بونی کے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک شخص ممتاز حسین زخمی ہوئے ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے تقریباً تین کلو میٹر تک دور جاکر پھتر لگنے سے آٹھ گھر جزوی نقصان جبکہ ایک جوان ممتاز حسین زخمی ہوئے جسے فوری ہسپتال پنچانے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور خظرے سے باہر بتائی گئی۔ خبر ملتے ہی تحصیل چیرمین سردار حکیم موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ویلیج چیرمین بونی 2 انوار ولی خان بھی موجود تھے علاقے کے مکین غم و غصے سے نڈھال ہیں۔ تحصیل چیرمین موقع پر پراجیکٹ منجیر سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیل ان تک پہنچائی جبکہ متعلقہ تھانہ بونی کو رپورٹ کرکے این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کی درخواست دی۔یاد رہے علاقے کے مکین حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ایک سال سے انتظامیہ، متعلقہ ادارہ اور یہان تک کی عدالت کو بھی اپنی تحفظات سے آگاہ کیے تھےلیکن کوئی نتیجہ برامد نہ ہوا انجام کار ان کی تحفظات درست ثابت ہوئی قریب بیس روز قبل ڈپٹی کمشنر اپر سے درخواست کرکے موقع پر خطرات کی نشاندہی کی تھی پھر بھی کچھ نتائج برامد نہ ہو سکا ۔ساتھ ملبوں کوبلاواسطہ دریاہ میں ڈال کر قریب کے گاوں کے لیے مزید خطرات پیدا کررہے ہیں۔ اس کا کوئی موزون حل تلاش نہ کیا گیا تو بونی کو دریاہ کی کٹاو کے زد میں انے کا شدیدخطرہ موجود ہے۔جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان میں سید ابراہیم شاہ،سہراب،قدیرشاہ،محمد،شاکر وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
Back to top button