اپر چترالتاریخ اور ادبثقافت

پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے تسلسل میں بونی میں مخفل مشاعرہ ۔ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی ۔

بونی (ذاکر زخمی ) اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول جوش خروش کے ساتھ جاری ہے اس فیسٹیول میں پولو،فٹ بال ولی بالی ،کرکٹ،4×4ریس،پیراگلائیڈنگ کے ساتھ ادبی وثقافتی پروگرامات بھی شامل ہیں ادبی پروگرام کے سلسلے ضلعی انتظامیہ کے اہتمام سےمخفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعرا اور سامعین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز بھی نے بھی شرکت کی پروگرام کی نظامت نوجوان شاعر عبداللہ شہاب نے کی صدر مخفل چترال معروف سنئیر شاعر سعادت حسین مخفی تھے جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی تھے۔

مخفل مشاعرہ میں 30سے زید سنئیر اور نوجوان شعرا نے شرکت کی ۔نعت ،نظم، اصلاحی کلام اور غزل پیش کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر اپنے خطاب میں خوبصورت مخفل سجانے پر منتظمین کی تعریف کی اور اپنی طرف سے ادب اور ثقافت کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی اور موقع پر 50ہزار روپے نقد منتظمین کو پیش کیے ساتھ کتاب کی اشاعت کا اعلان بھی کیا یاد رہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد پہلی بار ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر اپر ذاتی دلچسپی لیتےہوئے اپر چترال میں ادب و ثقافت کی سرپرستی کی حامی بھرلی ہے جو ڈپٹی کمشنر اپر کے ادب و ثقافت کے ساتھ محبت کی ثبوت ہے اپر چترال کے ادبی وثقافتی حلقے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ادب دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

صدر مخفل سعادت حسین مخفی صدراتی خطاب میں ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی کی ادب دوستی اور ادبی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپر چترال میں ادب و ثقافت کو درپیش مسائل سے آگاہ کی اور دفتر فراہم کرنے کی درخواست کی۔مشاعرہ کی اختتام کے بعدموسیقی کے مخفل سجی ۔

سلطان مراد خیالی ،ضیاد ولی ضیا اور نو جوان فنکار محسن نے موسیقی سے شائقین کو محظوظ کیے ۔

Advertisement
Back to top button