تعلیمچترالیوں کی کامیابی

نور سلطان چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن اسلام آباد کے چیئرمین جبکہ عالم زیب صدر منتخب ہوگئے۔

اسلام آباد (چمرکھن) چترال اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کے سرپرست اعلیٰ شفیق الملک کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن اسلام آباد کے چیف الیکشن کمشنر معراج علی جان ، گورننگ بورڈ کے ممبران کے علاؤہ صدراتی امیدواران شریک ہوئے جبکہ گورننگ بورڈ دیگر ممبران نے آن لائن شرکت کی ۔

چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدارتی امیدوار نور سلطان نے عالم زیب کے حق میں دستبردار ہوکر عالم زیب کو صدر جبکہ خود چئیرمین کا عہدہ لے لیا ۔

سرپرست اعلیٰ چترال اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن شفیق الملک ، چیف الیکشن کمشنر معراج علی جان اور گورننگ بورڈ کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نور سلطان اور عالم زیب نے باہمی مشاورت سے الیکشن کے بجائے سیلیکشن کو ترجیح دی ۔ جس سے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔مقررین نے کہا کہ وقت کی نزاکت اور موجودہ ملکی صورتحال حال کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے بجائے سیلیکشن اسٹوڈنٹس کے حق میں بہترین فیصلہ ہے۔ 

سرپرست اعلیٰ شفیق الملک نے کہا کہ اب چیئرمین اور صدر باہمی مشاورت سے دیگر کابینہ ممبران کو انتخاب کرکے گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ 

واضح رہے اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدارت کے لیے نور سلطان اور عالمزیب نے کاغذات نامزدگی چترال اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے سابق صدر زبیر احمد کے پاس جمع کرائے تھے۔ 

چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر آرگنائزیشن کے سابق صدر ، چیئرمین ، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری و دیگر کابینہ ممبران نے سی ایس ڈبلیو کو فعال بنانے اور آپس میں اتفاق سے کام کرنے لئے الیکشن کے بجائے سیلیکشن کرکے نور سلطان کو چئیرمین اور عالمزیب کو صدر انتخاب کرانے مثبت کردار ادا کئے۔ 

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران عید کے فوراً بعد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement
Back to top button