خبریںسیاستصحت

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری

حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ دس لاکھ روپے تک علاج کروا سکتے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق میاں نواز شریف بطور سربراہ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔
محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج میں دس لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام کرے گی۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، اٴْن کی صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیا تھا۔پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی صحت انصاف کارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔

Advertisement
Back to top button