اپر چترالچترالیوں کی کامیابیسیاست

لوئیر چترال میں مسلم لیگ ” ن” کی بڑی وکٹ گر گئی۔ شہزادہ خالد پرویز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

چترال اپر اور لوئیر میں بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور عہدیداروں کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بھی شروع ہو رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن چترال کا سینیر رہنما سابق ممبر ضلع کونسل چترال آج اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

ذرائع کے مطابق شہزادہ خالد پرویز آئندہ عام بلدیاتی انتخابات میں تحصیل دروش سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ہونگے۔ 

شہزادہ خالد پرویز کو چترال کی سیاست میں گیم چینجر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ شہزادہ خالد پرویز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے یقیناً تحصیل دروش میں پاکستان پیپلز پارٹی مظبوط ہوگی۔ 

آئندہ عام بلدیاتی انتخابات میں تحصیل دروش میں تحصیل نظامت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی کانٹا دار مقابلہ متوقع ہے۔ 

Advertisement
Back to top button