اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

اپر چترال کی بیٹی کا بڑا اعزاز

اپر چترال کے ادب و ثقافت سے زرخیز گاؤں پاؤور یارخون سے تعلق رکھنے والی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام اباد شعبہ انتھروپالوجی کی طالبہ صابیحہ اسرار نے ایم فل شعبہ انتھرپالوجی میں ڈگری مکمل کر لی ہے۔ 

 

آپ نے اپنے مقالے ” مقامی معیشت پر شندور فیسٹول کے اثرات ” پروفیسر ڈاکٹر انیلہ سلطانہ کی زیر نگرانی کامیابی سے دفاع کی۔ 

مس صابیحہ اسرار اپر چترال کے مشہور سماجی شخصیت شہید صوبیدار اسرار خان کی صاحبزادی ہے۔ جبکہ اردو ادب کے نوجوان معروف شاعر ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم خالد محمود ساحر کی ہمشیرہ ہے۔ 

 واضح رہے کہ صابیحہ زمانہ طالب عملی میں اپنی کلاس میں ھمیشہ سے ایک قابل طالبہ رہی ہے۔ صابیحہ اسرار اپنی کامیابی اپنے شہید والد کے نام کرتی ہے۔ 

چمرکھن ڈاٹ کام قوم کی اس ہونہار بیٹی، اس کے خاندان سمیت اساتذہ کرام کو عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہے، بے شک مصابرہ جہان ان تمام طالبات کیلئے مثال ہے جو تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کی خواہشمند ہیں۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button