چترالیوں کی کامیابیخبریں

نوجوان بینکر کامران عادل اسلامی بینک چترال کے برانچ منیجر تعینات ۔۔

چترال (عرفان عزیز ) چترال کے ہر دلعزیز شخصیت کامران عادل نے بطورِ برانچ منیجر اسلامی بینک چترال زمہ داری سنبھال لی۔

بینکنگ سیکٹر میں کامران عادل نے سن 2015 ٕ کو بطور ایم ٹی او الائیڈ بینک چترال سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔
مستقل مزاجی، جان فشانی سے فرائض کی ادائیگی اور محنتِ شاقہ سے جلد ہی آپ الائٹ بینک کی اِسی برانچ میں منیجر تعینات ہوئے۔
موصوف کچھ عرصہ کے لئے فیصل بینک میں برانچ منیجر کی کرسی پہ بھی براجمان رہے ہیں۔
متذکرہ بالا خدمات کی بدولت جناب کامران عادل نے آج چترال کے سب سے مستحکم بینک، (اسلامی بینک چترال) میں بحیثیتِ برانچ منیجر زمہ داریوں کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے اور غالباً کامران عادل چترال میں اس پوسٹ پہ تعینات ہونے والا نوجوان ترین منیجر ہے۔
یہان یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بینک کی ملازمت انتہائی مشکل و جان گسل نوکری ہوتی ہے۔ غالباً یہی سبب ہے کہ اکثر بینک والےمرجھائے چہرے لئے پھرتے ہیں۔
مگر حیران کن طور پر کامران عادل ہمیشہ چہرے پر خوشی کی لہر اور ہونٹوں پہ مسکراہٹوں کی ہلکی جنبش لئے آپ سے بغل گیر ہوتا ہے۔
کامران عادل انتہائی متحرک ، خوش باش، ہنس مکھ ، نرم مزاج، کھیلوں سے محبت رکھنے والا اور نوجوانوں کی ہمیشہ سرپرستی کرنے والے شخصیت ہیں۔

Advertisement
Back to top button