خبریںسماجی

لوئیر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس نذر آتش کردی

چترال (چمرکھن ) لوئیر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس نذر آتش کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سہراب علی خان اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ عتیق الرحمن کی موجودگی میں لوئر چترال میں مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی منشیات تلف کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے منشیات کے مقدمات میں 26 کلو گرام چرس اور 300 لیٹر شراب روبرو عدالت کھلی مقام میں آگ لگا کر تلف کی گئی ۔

Advertisement
Back to top button