اپر چترالشوبزموسیقی

عرفان علی تاج دبئی ایکسپو میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

چمرکھن ویب ڈیسک: محکمہِ سیاحت حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار، عرفان علی تاج اپنے بینڈ کے ہمراہ دبئی ایکسپو میں پرفارم کریں گے۔رپورٹ کے مطابق عرفان اور ان کی ٹیم کے پرفارمنس 14 جنوری کو ہوگی۔

عرفان علی تاج کے ساتھ بینڈ میں عزیز کازی، انس عالم خان اور بریڈلی ڈیسوزا شامل ہیں۔واضح رہے کہ دبئی ایکسپو میں اب تک دنیا کے 170 سے زائد ممالک سے فنکار شرکت اور پرفارم کر چکے ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم، علی ظفر اور میشا شفیع بھی ایکسپو میں پرفارم کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ اس پرفارمنس سے دنیا بھر میں چترال کا نام روشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چترال سے کیلاش خواتین اور فنکاروں نے دبئی ایکسپو میں پرفارم کیا ہے۔

چمرکھن ڈاٹ کام عرفان علی تاج اور ان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔

Advertisement
Back to top button