اپر چترالچترالیوں کی کامیابیمستوج

اپر چترال کے خوبصورت گاؤں چوئنیچ (موڑ دہ) سے تعلق رکھنے والے نوجوان آویز ذوالکفل حماد نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرلیا .

انٹر سروس سیلیکشن بورڈ میں ھونے والے 148 پی ایم اے لانگ کورس کے ٹیسٹ انٹرویو اور میڈیکل کے بعد کامیاب امیدواروں کو لیٹر جاری کیے جا چکے ہیں ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست میں آویز ذوالکفل حماد کا نام بھی شامل ہے۔آویز نے او لیول اور اے لیول کی تعلیم بیکن ہاؤس پشاور سے حاصل کی ہے۔

آویز اپر چترال کے معروف سماجی شخصیت سابق آر پی ایم (ایس آر ایس پی ) سلیم شاہ کے فرزند ارجمند ہے۔ آپ میجر جاوید قیصر ناصر ، ڈاکٹر سعد الصباح ، میجر رضوان ، ابتحاج ایوبی، محمد مسعود  اور متاع الخرم کے چھوٹے بھائی ہیں۔

چمرکھن ڈاٹ کام چترال کے قابلِ سپوت آویز ذوالکفل حماد اور انکے خاندان کو عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

Advertisement
Back to top button