اپر چترالخبریں

تحریک تحفظ حقوقِ چترال پاکستان کی کال پر اپر چترال بونی میں حکومت ناانصافی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔


بونی (ذاکر زخمی ) حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے اپر چترال کے ساتھ ہونے ولی زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان کی کال پر تحریک کے سرگرم رکن نوجوان سوشل ورکر شاہ فورمین رئیس کی قیادت میں اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ایک احتجاجی واک اور جلسہ منعقد ہوا جس میں حال ہی میں اٹارنی افس اپر چترال میں غیر چترالیوں کی تقرری کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ریلی میں نوجوانوں کے علاوه علاقے کے عمائدین وکلا برادری کے نمائندے اور دیر چترال ایکشن فوروم کے صدر محمد عبداللہ و کابینہ نے شرکت کی جو دیر چترال ایکشن فوروم کو منظم اور مضبوط بنانے کے عرض بونی میں موجود تھے۔

مظاہرہن پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے بازار میں واک کی۔جس میں حالیہ تقرریوں کے خلاف نعرے درج تھے۔اپر چترال کے ساتھ ناانصافی نامنظور ،انصاف کی حکومت میں نا انصافی نا منظور کے نعروں کے ساتھ بونی چوک پہنچ کر ریلی جلسہ میں تبدیل ہوئی۔جلسہ سے احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان سوشل ورکر شاہ فورمین رئیس،صدر دیر چترال ایکشن فوروم محمد عبداللہ،ممتاز سوشل ورکر رحمت سلام لال،ظفراللہ پرواز،ذاکر زخمی وا دیگر نے حکومت کی اس غیر منصفانہ اقدام پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ان تقرریوں کو منسوخ کرکے اپر چترال کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کیا ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو اگلے مرحلے شدید رد عمل اور احتجاج کو وسعت دینے کی دھمکی دی گئی۔

یاد رہے تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان اس سے قبل اس سلسلے پشاور اور لوئیر چترال میں احتجاج کر چکے ہیں اور انصاف کے حصول کے لیے تحریک کے صدر پیر مختار نبی عدالت کے در پر بھی دستک دی ہے۔تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان چترال کےحقوق اور مظلوموں کی داد رسی کے لیے عرصہ دراز سے جدوجہد کررہے ہیں۔

جہاں چترالی پر ظلم و زیادتی ہو یا حقوق کی پامالی کی بات ہو تو تحریک وہاں مثبت کردار کے ساتھ نظر آتے ہیں۔اور بے کس اور مجبور لوگوں کی امید اپ سے وابستہ ہیں۔

Advertisement
Back to top button