اپر چترالتعلیمخبریں

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں "تمباکو نوشی سے اجتناب” کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب:

آج 31 مئی دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے اجتناب کا عالمی دن کے طور پر منایا گیا ۔ اسی سلسلے میں ایک اہم تقریب آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں کوراغ اور چرون کے عمائدین اور مذہبی حلقوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو کہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں اس تقریب کی صدارت پرنسپل سلطانہ برہان الدین صاحبہ نے کی ۔ تقریب میں تمباکو نوشی اور نسوار خوری کے نقصانات اور تباہ کاریوں سے متعلق طالبات اپنی تحقیقی اور تخلیقی کاوشوں سے محفل کی رونق میں رنگ بھر دیئے ۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ برہان الدین صاحبہ نے معاشرے میں نسوار خوری اور تمباکو نوشی کی بڑھتی ہوئی رجحانات پر سیر حاصل گفتگو کی اور علاقے کے عمائدین اور مذہبی حلقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مضر صحت اور تباہ کن عناصر کی بیخ کنی اور انسداد کے لئے کمیونٹی اور مذہبی حلقوں کو مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے ماحولیاتی آلودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سوسائٹی کے لوگوں کو خود کھڑا ہونا ضروری ہے ورنہ باہر کے مفاد پرست عناصر ہمارے اس صحت بخش قدرتی ماحول کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیں گے ۔
تقریب کے آخر میں کمیونٹی کو صحت مند ماحول کے حوالے آگاہی دینے پر علاقے کے عمائدین نے پرنسپل سلطانہ برہان الدین اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
Back to top button