تعلیمخبریں

فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج چترال کے طلبہ نے "فیسوں میں اضافہ نا منظور واک” کا اہتمام

چترال (چمرکھن )فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج چترال کے طلبہ نے "فیسوں میں اضافہ نا منظور واک” کا اہتمام کیا گیا.

واک کے اختتام پر طلبہ نمائندگان (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج چترال، صدر آئی ایس ایف گورنمنٹ کالج چترال، صدر سی بی ایس گورنمنٹ کالج چترال و دیگر طلبہ قائدین) نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال ملک کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں وسائل اور سہولیات کے اعتبار سے پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے اکثر آبادی کا ذریعہ روزگار تعلیم ہے۔

بی ایس پروگرام کے تحت جو طالب علم گورنمنٹ کالج چترال سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے اکثر مہنگا تعلیم برداشت نہیں کر سکتے۔

یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے طلبہ و طالبات کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔

گورنمنٹ کالج چترال کے فیسوں میں 57 فیصد کا اضافہ ناقابل قبول ہے!

لہذا مطالبہ کیا گیا کہ:

۱. فیسوں میں یہ جو ظالمانہ اضافہ کیا گیا ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے.

۲. پروموشن فیس وغیرہ کی مد میں جو غیر ضروری فیس طالب علموں پہ لگائے گئے ہیں ان کو ختم کیا جائے۔

۳. حکومت وقت اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ چترال کی پسماندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج چترال کے طالب علموں کو تعلیم میں خصوصی ریلیف فراہم کی جائے۔

فیسوں میں اضافے کو واپس نہ لینے کی صورت میں اسلامی جمعیت طلبہ گورنمٹ ڈگری کالج چترال تمام طلبہ و طالبات کو اور مختلف تنظیموں کو اپنے اعتماد میں لیکر احتجاج اور مزاحمت کا یہ راستہ مزید وسیع کرے گی۔

Advertisement
Back to top button