اپر چترالخواتین کا صفحہطرز زندگیگلگت بلتستانلوئیر چترال
رجحاناتی خبریں

گلگت بلتستان اور چترال کے نفسیاتی مسائل کی عکاس مختصر فلم جلد ریلیز ہوگی۔

گلگت بلتستان اور چترال میں نفسیاتی مسائل بالخصوص خواتین کے زہنی مسائل پر ایک مختصر فلم تیار کی گئی ہے جو بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔

 

چمرکھن: تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اور چترال میں نفسیاتی مسائل بالخصوص خواتین کے زہنی مسائل پر ایک مختصر فلم تیار کی گئی ہے جو بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔ فلم امریکا میں مقیم چترال کی قابلِ فخر بیٹی نگہت شاہ کی پیشکش ہے۔ تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہوگی جو شمالی علاقہ جات اور چترال کی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرے گی۔
دریا کے اِس پار” ہے
فلم کا نام "دریا کے اِس پار” ہے جس میں شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی "گل زرین” کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ کہانی گل زرین کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے جو دنیا سے بیگانہ ہوچکی ہوتی ہے۔ پہاڑوں سے آتی تیز و تند ہوا میں موجود تنہائی
اس کی زہنی اذیت کا مزید سبب بنتی ہے۔
گل زرین
گل زرین کے زہنی دباؤ میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا جاتا ہے جو اسکول میں داخل ہونے سے شروع ہوتا ہے اور اس کی شادی کے وقت تک انتہا کو پہنچ چکا ہوتا ہے۔ ان کی زہنی پریشانیوں کو سمجھنے کے لئے کوئی بھی رشتہ دار یا دوست تیار نہیں ہوتا۔ سخت سماجی اقدار اور روایات ان کے دکھوں کی آگ میں تیل کا کردار ادا کرکے اضافہ کرتے ہیں۔
بالاخر، مسلسل زہنی دباؤ گل زرین کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
کہانی معاشرے میں زہنی بیماریوں کو نظر انداز کرکے لاپرواہ رویہ اپنانے کے رواج کی عکاسی کرتا ہے۔ بلاشبہ یہ مختصر فلم آئے روز پیش آنے والے حقیقی واقعات کی ترجمانی کرتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس مختصر فلم کو دیکھنے کے بعد معاشرے کے اس ناسور کے حوالے سے ناظرین سوچنے پر ضرور مجبور ہونگے۔
واضح رہے کہ فلم میں استعمال کیا گیا نام "گل زرین” ایک فرضی نام ہے اور کردار کا کسی حقیقی کہانی سے تعلق ہونا محض ایک اتفاق ہو سکتا ہے۔ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لئے وزٹ کرتے رہیے #چمرکھن

0%

User Rating: 3.94 ( 6 votes)
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button