اپر چترالخبریںسماجیسیاستموڑکھو

چھانی اویر میں کام کا افتتاح ، جذبہ خدمت تنظیم کی جانب سے ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت نے اویر چھانی روڈ میں کام کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ چھانی اویر روڈ کی افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اویر چھانی روڈ عوام اویر کا بنیادی حق اور درینہ مطالبہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا یونین کونسل کے نمائندہ تنظیم جذبہ خدمت کے اہلکاروں اس روڈ ، زنانہ ہائی اسکول اور بی ایچ یو میں ڈاکٹر کی تعیناتی کے سلسلے میں مسلسل رابطہ کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھانی اویر کی تعمیر و توسیع کے لئے تخطیر رقم مختص کیا اور آج باقاعدہ طور پر کام کا آغاز ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا جذبہ خدمت تنظیم کے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔


دریں اثنا جذبہ خدمت تنظیم کے سرپرست اعلیٰ شہزادہ شفیق الملک چمرکھن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن یونین کونسل اویر کی عوام کے لئے اہم دن ہے۔ انہوں نے جب سے ہم جذبہ خدمت تنظیم کی بنیاد رکھی تھی تب سے ہمارا اپنے منتخب نمائندوں سے یہ ہی مطالبہ تھا کہ چھانی اویر روڈ پر کام کا آغاز ہوجائے۔ آج پی ایم اے ہدایت الرحمان صاحب نے چھانی اویر روڈ پر کام کا افتتاح کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھانی اویر روڈ تعمیر و توسیع کے سلسلے میں دختر چترال سینیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسین این سی اینڈ ڈبلیو چترال کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھیں جس کے لئے میں جذبہ خدمت تنظیم کی طرف سے سینیٹر صاحبہ اور ایم پی اے چترال کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Advertisement
Back to top button