اپر چترالپولوکھیل

اپر چترال میں تین روزہ نیشنل پیراگلائیڈر چمپئین شب اور پولو فیسٹیول اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے

بونی (پرویز لال ) اپر چترال میں تین روزہ فیسٹول اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد علی صاحب کی کاوشوں کی وجہ سے اس شاندار فیسٹول کا انعقاد ممکن ہوا۔ ملک بھر سے 70 سے زائد پیرا گلائڈرز نے اس کمپیٹشن میں حصہ لیا۔

توانائی کے وفاقی وزیر جناب عمر صاحب نے فیسٹول کا افتتاح کیا اور پیرا گلائڈنگ کے مقابلوں میں حصہ بھی لیا۔ عمر ایوب صاحب فیسٹول کے اختتام تک چترال میں موجود رہیں۔ چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سڑکوں کی تعمیر انتہائی ناگزیر ہے۔ حالیہ فیسٹول کے دوران وفاقی و صوبائی وزراء صاحبان اپنی آنکھوں سے چترال کی مخدوش سڑکوں کو دیکھا۔ ہمیں امید ہے وزراء صاحبان چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی وفد نے جناب عمر ایوب صاحب سے ملاقات کی اور اپر چترال درپیش بجلی کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ وفد نے وفاقی وفاقی وزیر توانائی کو بتایا کہ چترال میں وافر مقدار میں بجلی کی پیدوار کے باوجود اپر چترال کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپر چترال کیلئے علیحدہ گرڈ اسٹیشن لگانے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے ایک قرارداد بھی ڈی سی اپر چترال جناب محمد علی صاحب کی وساطت سے عمر ایوب صاحب کو پیش کیا گیا اور ڈی صاحب نے آج بتایا کہ عمر ایوب صاحب نے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کی اپروول دے دی ہے۔ اس کاوش کیلئے ہم عمر ایوب صاحب کے مشکور ہیں۔

دریں اپنا بونی میں تین روزہ پولو ٹورنامنٹ کا ابھی انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح جناب عمر ایوب صاحب نے کیا۔ فائنل میں میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی اپر چترال جناب محمد علی صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں سیاحت اور کھیلوں کی فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے بونی میں آل پاکستان پولو ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔

Advertisement
Back to top button