ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی 28 جون سے دو روزہ دورے پر چترال آئیں گے۔ ناظم عبد الرزاق اسلامی جمعیت طلبہ چترال
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی 28 جون بروز پیر سے چترال کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے ناظم عبد الرزاق اور سیکرٹری اطلاعات مستظہر باللہ کے مطابق مرکزی ناظم اعلیٰ اپنے دورے کے دوران چترال کی تنظیمی ٹیموں کے ساتھ مختلف نشستوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے اندر پروگراموں میں شرکت بھی کریں گے۔ مزید برآں چترال میں طلبا کو درپیش مسائل کے حوالے سے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد بھی ناظم اعلیٰ کی مصروفیات میں شامل ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے مطابق مرکزی ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی 28 جون کو چترال پہنچیں گے، دن 11 بجے ایئرپورٹ پر ناظم اعلیٰ کا استقبال کیا جائے گا اور وہاں سے ناظم اعلیٰ "تعمیر پاکستان ریلی” کی قیادت کرتے ہوئے چترال شہر میں داخل ہوں گے۔ طلبہ کے علاوہ احباب جمعیت کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک ہوگی۔
تبصرہ