چترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہشوبز

دی نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم” دریا کے اس پر” کو بیسٹ شارٹ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دی نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم "دریا کے اس پار ” کو بیسٹ شارف فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

دی نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2021 کی پررونق تقریب نیویارک میں منقعد ہوئی۔ تقریب میں دنیا بھر سے کئی نمائشی فلم پیش کی گئیں۔ امریکہ میں مقیم چترال کی قابل فخر بیٹی نگہت اکبر شاہ کی پیشکش فلم "دریا کے اس پار” کو سال کی بہترین مختصر فلم ” بیسٹ شارف فلم ” کے ایوارڈ سے گیا۔

اس فلم میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر اور لوئیر چترال میں نفسیاتی مسائل بالخصوص خواتین کے ذہنی مسائل اور اُن سے جنم پذیرصورت حال کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دی نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے 96 فلمیں مدمقابل تھیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم "دریا کے اس پار” انٹرنشنل لیول کی بڑی بڑی فلموں کی صف میں ممتاز بنائی بلکہ بیسٹ فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

فلم کے ڈائریکٹر شعیب سلطان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلم ڈائرکشن کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا اللہ کا شکر ہے کہ پہلا تجربہ ہونے کے باوجود ہماری اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر توقع سے بڑھ کر بے پناہ پزیرائی۔ اس میں جہاں اہل ِ چترال کے لیے فخر کی بات ہے وہاں پورے پاکستان کے لیے بھی خوشی کا مقام ہے۔

 

فلم کی پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ڈائریکٹر شعیب سلطان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کا تیار کردہ فلم امریکن  میکسیکن اور انڈیین فلموں کی فہرست میں جگہ بنا پائی ہے۔

گل زرین
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button