اپر چترالخبریںسماجی

یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے موقع پر شہداء اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے سلسلے بونی میں تقریب اور ریلی۔

بونی (ذاکر زخمی ) پاکستان بھر کی طرح اپر چترال بونی میں بھی یومِ تکریمِ شہداء جوش و جذبے اورعزت و احترام سے منائی گئی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے مشترکہ طور پر ہائی سکول بونی میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ گاں ،سکول کے بچے اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرمقدس خان نے صدارت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اپر شاہ عدنان مہمان خصوصی تھے۔استاد حیدر علی نے نظامت کے فرائض انجام دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مخفل ،مہمان خصوصی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ایک طرف اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ساتھ ان کے خاندان اور یادگاروں کی تکریم اور احترام کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہر محب وطن پاکستانی پر فرض ہے کہ اپنے ہیروز کی قدر کریں۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دفاعی ادارے خصوصاً پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ طویل عرصے دہشت گردوں کے ساتھ نبرد ازما ہوکر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادی اس طرح ہزاروں جوان شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے۔قوم کو اپنے ان شہدوں پر بجا طور پرفخرہے کیونکہ وہ ہمارے مستقبل کے خاطر اپنا سب کچھ قربان کرکے رتبہ شہادت حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی استحکام ،شہداء کی درجات اور پاک فوج کے سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو بینرز اٹھاتے ہوئےپاک فوج کے حق میں پر جوش نعروں کے ساتھ چوک بونی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔

Advertisement
Back to top button