خبریںسیاست

افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین دفعہ گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کا دوسرا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیا۔
حکومت کو سوچنا چاہئیے کہ گھروں کو اس طرح سے برباد نہ کیا جائے۔ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت کی

Advertisement
Back to top button