اپر چترالسماجی

جماعت اسلامی آپر چترال کے زیر اہتمام موڑکہو وریجون میں گندم کی قیمت میں حالیہ 100 فیصد اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

موڑکھو (ذاکر زخمی ) امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کی صدارت میں حالیہ ناروا مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ بمقام موڑکھو ڑایبہتی وریجون بازار میں منعقد ہوا جلسے کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کا شرف قاری سید باسط نےحاصل کی۔واحد ایجنڈا گندم کی قیمت میں حالیہ 100% اضافہ سے پیدا شدہ صورت حال پر احتجاج تھا۔احتجاجی جلسہ میں علاقے کے عوام نےکثیر تعداد مین شرکت کی۔اس احتجاجی جلسے میں علاقہ موڑکھو کے سیاسی نمائندگان اور چیدہ چیدہ معتبرات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کمرتوڑ مہنگائی میں انکھ بند کرتے ہوئے گندم کی قیمت میں 100فیصد اضافہ کیا گیا جو غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے کے مترادف ہے اور اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی اس ظالمانہ اقدام پر شدید الفاظ میں مذمت کی نیز علاقے کے عوام شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ گندم کی قیمت میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر عوام سراپا احتجاج ہونے پر مجبور ہونگے مقررین کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے سے بد حال اور پریشان ہیں اور زندگی بسر کرنا ان کے لیے مشکل ہوا ہے ۔آخر میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل کی کہ گندم کے قیمت میں ہوشروبا اضافے کو فیلفور واپس لی جائے اور غریب عوام کو جینے کا حق دیا جائے بصورت دیگر عوام کا جینا محال ہوگا۔مقررین میں مولانا جاوید حسین امیر جماعت اسلامی اپر چترال،اسد الرحمٰن امیر جماعت اسلامی موڑکھو ،مولانا شمس العارفین،مولانا گل شاہ،وی سی چیرمین شیر حبیب،بشیر الله اور عبدالباقی شامل تھے۔امیر جماعت اسلامی اپر چترال جاوید حسین نے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ احتجاج یو سی سطح تک بڑھایا جائیگا اور عنقریب ضلعی سطح پر آل اپر چترال احتجاج منعقد کی جائیگی۔

Advertisement
Back to top button