اپر چترالخواتین کا صفحہ

نو تعینات ڈی پی او اپر چترال شاہ جہاں درانی پی ایس پی نے چارج سنبھال لیا ۔

نو تعینات ڈی پی او اپر چترال پی ایس پی شاہ جہاں درانی اپر چترال پہنچ کر چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر ان کے اعزاز میں پولیس لائن اپر چترال بونی میں مختصر تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اپر چترال سہیل افضل خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شفیع شفا،ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین،لائن آفیسر محمد اکبر خان،ار آئی وَ دیگر سٹاف موجود تھے۔ پولیس جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ اف آنر پیش کی ۔ڈی پی او اپر چترال نے سلامی لی اور گارڈ اف آنر کا معائینہ کیا،یادگار شہدا پر پھول چڑھاکر دعائے معفرت کی ۔بعد میں میڈیا کے نمائیندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپر چترال امن و امان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے تاہم امن و امان کی صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اپر چترال پولیس امن و امان کی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت مستعِد رہے گی ساتھ جرائم کی بیخ کنی اور منشیات کی روک تھام کے لیے اپر چترال پولیس متحرک کردار ادا کریگا۔ان مسائل پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔پولیس کے جوانوں سے مخاطب ہوکر ڈی پی او نے پیشہ ورانہ امور بہتر طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی ۔اور عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر امن و امان بحال رکھنے اور جرائم کے روک تھام میں عملی طورپر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپر چترال نوزائیدہ ضلع ہے۔یہاں جوانوں کو سہولیات وہ میسر نہیں جو ہونا چاہیے تاہم بتدیج اس پر کام کیا جائیگا ۔

Advertisement
Back to top button