اپر چترال

اپر چترال میں وزیر اعظم فری اٹا پیکیج کےتحت اب تک19214 اہل گھرانوں میں مفت اٹا تقسیم کیے گئے فوڈ انسپکٹر اپر شیر ایوب۔

بونی (ذاکر زخمی ) اپر چترال انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بہترین حکمت عملی سے وزیر اعظم فری اٹا پیکیج تقسیم کے اخری مرحلہ میں ہے۔ اب تک کل 25328 استفادہ کننیدہ گاں میں سے 19214 گھرانے مستفید ہوچکے ہیں اور تقسیم کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔خیبر پختوںخوا کا اخری اور پاسماندہ ترین ضلع اپر چترال جو ہر طرح کے مسائل میں گھیراہوا ضلع ہے نہ امدو رفت کا کوئی موزون نظام ،نہ فلور ملز کی سہولت اور نہ انٹر نیٹ کی دستیابی پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے جامع منصوبہ بندی کے بنا اپر چترال کے تقریباً 25328 گھرانوں میں سے 19214 اہل گھرانوں میں فری اٹا پیکیج تقسیم کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔جس کے تحت 57599 بیگز مفت اٹے تقسیم کیے جا چکے ہیں.انسپکٹر فوڈ اپر چترال شیر ایوب کا کہنا ہے کہ علاقے میں صرف ایک مِنی فلور مل ہےجس کی پیداوری صلاحیت مطلوبہ ہدف سے بہت کم ہے اور ریلیف کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بالکل ناکافی ہے۔اس خلا کو پُر کرنے کے لیے لوئیر ضلعوں سے اضافی آٹے کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا ۔اس طرح اپر چترال کے اکثریتی اہل گھرانے اب تک اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں علاقے کے عوام اِسےانتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بہترین منصوبہ بندی قرار دیکرانتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حالانکہ دوسرے سہولت یافتہ علاقوں میں تقسیم کے دوران بدنظمی اور دھکم پیل کی صورت حال دیکھنے کو ملی۔اپر چترال جیسا پاسماندہ علاقے میں اسطرح کے کوئی واقعات اب تک سننے اور دیکھنے کو نہ ملی۔اس وقت مستوج خاص بوتھ میں اسٹاف7194 گھرانوں کے لیے پیکیج کے ساتھ موجود ہے۔پہلی بار ہوریا ہے کہ عوام کے بجائے اسٹاف شکایت کررہے ہیں ۔کہ لوگ مفت اٹے کی حصول کے لیے اس طرح نہیں اتے ہیں جس طرح انھیں انا چاہیے۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ مفت اٹا کی حصول کے لیے متعین مستوج سنٹیر پر آکر مفت اٹا پیکیج سے استفادہ حاصل کریں۔تاکہ یہ عمل شفاف طریقے سے اختتام پذیر ہو۔

Advertisement
Back to top button