اپر چترالخبریںسماجی

اپر چترال میں ریشن پاور ہاؤس سے ملنے والی بجلی کو منصفانہ تقسیم کے حوالے ڈپٹی کمشنر کے صدارت میں میٹنگ

 

بونی (ذاکر زخمی ) اپر چترال میں ریشن پاؤر ہاؤس سے ملنے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد علی خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس اہم میٹنگ میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، نوید احمد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، وکیل خان اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجنئر پیڈو ریشن اور اپر چترال کے تمام علاقوں سے آنے ہوئے عمائدین اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ 

میٹنگ بلانے کا مقصد اپر چترال میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے افراتفری کو ختم کرنا مقصود تھا۔ میٹنگ میں بجلی کی پیداواری صلاحیت اور اس کی مجوزہ تقسیم پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ میٹنگ میں جملہ شراکاء نے آئندہ کے لئے اپر چترال کے تمام علاقوں میں بجلی کی منصفانہ تقسیم پر اپس میں اتفاق کئے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے جملہ شراکاء کو اگاہ کیا کہ آئندہ بجلی کی تقسیم تمام علاقوں کے لئے یکسان اور منصفانہ طور پرہوگا اور بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ اپر چترال میں بجلی کی فقدان اور طویل لوڈ شیڈنگ پر قابو پایاجا سکے۔

شراکاء میٹنگ نے بجلی جیسی بنیادی ضرورت کو منصفانہ طور پر تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے میٹنگ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کئے۔

Advertisement
Back to top button