تاریخ اور ادبخبریںسماجی

انجمن ترقی کھوار حلقہ اسلام آباد کی تقریب حلف برداری۔

اسلام آباد (فریاد فدائی سے) انجمن ترقی کھوار حلقہ اسلام آباد کی تقریب حلف برداری میں عہدیداران نے حلف اٹھا لئے ۔جاوید حیات کاکا خیل کی نئی کتاب حیاتو آرزو کی رونمائی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انجمن ترقی کھوار حلقہ اسلام آباد کی پہلی نشست میں انجمن ترقی کھوار حلقہ اسلام آباد کے عہدے داروں نے باقاعدہ طور پر حلف اٹھا لئے حلف برداری کی تقریب میں ضلع غذر کے مشہور شاعر اور نامور لکھاری جاوید حیات کاکا خیل کی کتاب حیاتو آرزو کی رونمائی بھی کی گئی اس پر وقار تقریب میں کھوار ادب سے شغف رکھنے والے نامور شعراء کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کے شرکاء نے جاوید حیات کاکا خیل کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کئے اور گلگت بلتستان میں کھوار زبان کی ترقی و ترویج کے لئے جاوید حیات کاکا خیل کے ساتھ مل کر کام کرنے وعدہ کیا کتاب کی رونمائی کے بعد چترال سر زمین سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعراء نے اپنے کلام پیش کئے اور خوب داد حاصل کئے واضح رہے کہ انجمن ترقی کھوار حلقہ اسلام کی پہلی نشست میں اسلام آباد میں موجود چترال کے شعراء کرام کے علاوہ انجمن ترقی کھوار پشاور اور چترال کے جملہ عہدیداران اور دیگر معتبر شعراء نے بھی مشہور شاعر معیز الدین بہرام اور خیر محمد سہیل کی ترجمانی میں شرکت کی ۔

Advertisement
Back to top button