اپر چترالتعلیمخبریں

ایف سی پی ایس سکول بونی اپر چترال میں سہ روزہ سپورٹس گالا کا اختتامی تقریب ۔ ونگ کمانڈر لیفٹینیٹ کرنل ندیم شہزاد مہانِ خصوصی ۔

بونی (ذاکر زخمی ) فرانٹئیر کور پبلیک سکول بونی میں آج سہ روزہ سپورٹس گالا کی اختتام پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سالانہ نتائج کے اعلان کا تقریب بھی شامل تھی ۔سپورٹس گالا اور سالانہ نتائج کے اعلان تقریب میں سکول اسٹاف اور بچوں کے علاوه والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ونگ کمانڈر 141 ونگ مستوج لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد تھے۔سکول کے بچوں نےنظامت خوبصورت انداز میں کی ۔تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا ۔ملی نعمے،ٹیبلو،پیش کیے گیے ،والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ۔اخر میں نصابی سرگرمیوں میں اول،دوم،سویم آنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکٹ اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔جب کہ ہم نصابی سرگرمی کھیل اور دوسرے مقابلے کے فاتح ٹیموں میں ثرافیاں تقسیم کی گئی ۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد نے والدین سے اپیل کی کہ ایف سی پی ایس کو مثالی ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ سکول کے بہتری کے لیے آپ کی ارا اور تجاویز کے لیے وہ ہمہ وقت حاضر ہیں۔اس سے قبل پرنسپل ایف سی پی ایس بونی محبوب الھی نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے تقریب کے اعراض و مقاصد تفصیل سے بیان کی ۔

Advertisement
Back to top button