خبریںسیاست

ویلج کونسل ریشن میں پاکستان مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی ۔ متحرک شخصیت نادر جنگ صدر

ریشن (ذاکر زخمی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)اپر چترال میں پارٹی کو بنیادی سطح تک منظم کرنے کے پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ویلج کونسل سطح تک تنظیم سازی شروع کردی ہے اس میں تحصیل تورکھو سرِ فہرست ہے ۔تحصیل مستوج نے آج ریشن سے تنظیم سازی مہیم کا آغاز کیا اس سلسلےتحصیل انفارمیشن سکرٹری مستوج حاجی عبد الرب کے ہاں ریشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال،جنرل سکرٹری ایڈوکیٹ عتیق الرحمٰن ،ضلعی نائب صدور وزیر شاہ اور عارف الله نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریشن ،زئیت اور گرین لشٹ سے پارٹی ورکر اس اجلاس میں حاضر رہے۔اجلاس کی خاص بات بزرگ لیگی قائدین کی کثیر تعداد میں شرکت تھی جو عرصہ دراز سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ سنئیر لیگی رہنماریٹائرڈ صوبیدار افسرعلی کے صدارت میں اجلاس کا آغاز ہوا۔جن شرکا نے پارٹی اور تنظیمی امور کے بارے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کی ان میں ایڈوکیٹ عتیق الرحمٰن ،صدر تحصیل جاوید لال ،پیر سید سردار حسین شاہ ،عنایت الله،وزیر شاہ ،نادر جنگ،عارف اللہ،حاجی عبد الرب کاشف حاکم، وغیرہ شامل تھے۔بعد میں ولیج کونسل ریشن کے لیے کابینہ سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔

 وی سی ریشن کے لیےصدر محمد نادر جنگ ،جنرل سیکرٹری سردار عزیز ،جوائنٹ سیکرٹری انعام اللہ، انفارمیشن سیکرٹری انضمام ،سینئر نائب صدر حاجی بل، سینیئر نائب صدر دوم خدا پناہ، نائب صدر ظفر احمد کو منتخب کر لیے گئے صدراتی خطاب میں بزرگ لیگی رہنما ریٹائرڈ صوبیدار افسرعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے خدمات علاقے میں ناقابل تردید شواہد کے ساتھ موجود ہیں شہزادہ محی الدین اور سید احمد خان نے علاقے کے لیے عظیم خدمات سر انجام دی ہیں اس میں کوئی مبالعہ ارائی نہیں آب وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کو علاقے کی بہتر مفاد میں فعال کی جائے ۔اخر میں تحصیل صدر جاوید لال خوش اسلوبی سے کابینہ سازی کے مرحلے کو انجام تک پہنچنانے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
Back to top button