اپر چترالخبریں

"خیبرپختونخوا حکومت کا ای-گورننس کی جانب انقلابی اقدام”

بونی (ذاکر زخمی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہدایات کے مطابق ضلع اپر چترال میں ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء کا آ غاز ہوا۔ اج فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء کا باقاعدہ باقاعدہ افتتاح کیا. افتتاحی تقریب نینشل بنک بونی برانچ اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں احسان الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، محی الدین منیجر نیشنل بنک بونی برانچ، معراج عالم تحصیلدار مستوج اور بورڈ اف ریوینیو کے اہلکار بھی موجود تھے۔ 

ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء سے پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجراء بند ہو جائے گا اور جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کے تدارک ممکن ہوگا، جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا اور ای سٹامپ پیپر کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی، صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ضلع اپر چترال کے عوام ای سٹامپ پیپر بذریعہ ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں،

Advertisement
Back to top button