اپر چترالخبریںسیاست

پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کا بونی میں ورکر کنونشن ۔سابق ایم این اے افتخار الدین کی خصوصی شرکت۔

بونی( ذاکر زخمی ) بدلتے ہوئے سیاسی صورت حال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ نون اپر چترال کا ایک اہم اجلاس اپر چترال بونی میں منعقد ہوا جس میں اپر چترال کے ہر علاقے سے پارٹی کےچیدہ چیدہ نمایاں شخصیات موڑکھؤ،تورکھو اور مستوج تحصیل سے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر پاکستان مسلم لیگ نون اپر چترال سید احمد خان و دیگر سنئیر قائدین موجود تھے اجلاس کی صدارت پارٹی کے سنیئر رہنما اور صوبائی نائب صدر حکیم علی ایڈوکیٹ نے کی تحصیل سطح اور ولیج سطح پر تنظیم سازی پر حاضرین باری باری تجاویز پیش کی ہر علاقے کی نمائندہ گی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے بہی خواہوں نے پارٹی کو اپر چترال میں منظم کرنے کے لیے تجاویز پیش کی ۔

اس کے نتیجے تحصیل مستوج کے لیے اوصولی طور پر کابینہ سازی عمل میں لائی گئی۔ کل موڑکھؤ میں مسلم لیگ نون کابینہ سازی گریگی اس طرح وی سیز اور دوسرے تمام ونگ کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا اور پارٹی کو اپر چترال میں فعال بنانے کے لیے ہر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا گیا تحصیل مستوج کابینہ کے لیے بونی کے نوجوان سوشل ورکر اور فعال ترین کارکن جاوید لال کو منتخب کیا گیا ان کے ساتھ جنرل سکرٹری نوجوان قانون دان ایڈوکیٹ عتیق الرحمٰن (کھوژ) کا انتخاب ہوا انفارمیشن سکرٹری سنئیر لیگی شخصیت عبد الرب(ریشن) کے حصے میں آئی جبکہ سکرٹری مالیاتی کی زمہ داری محمدرشید (گرین لشٹ) کو سونپ دی گئی۔

یہ ایک متوازن کابینہ تصور کیا جاتا ہے ان کے قیادت میں مسلم لیگ اپر چترال میں مضبوط ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ایم این اے افتخار الدین نے کہا کہ مسلم لیگ نون حکومت کے دور میں چترال کے میگا پروجیکٹ ان کی کاوشوں سے منظور ہوئے تھے حکومت ختم ہونے کے بعد بعض منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہونے اور بعض منصوبوں کو سرے سے ختم کر دیے گئے۔

جو چترال کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔شہزادہ افتخار الدین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت چترال کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی گئی تھی لیکن اس وقت اپر چترال اور کوہ علاقہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے زد میں ہے انشاء الله لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی جائیگی اس مسلے کے حل کے سلسلے مرکزی حکومت سے رابطہ ہے ۔ صدراتی خطاب میں سنئیر قانون دان مسلم لیگ نون کے صوبائی نائب صدر حکیم علی نے کابینہ سازی اور دوسرے تمام فیصلہ جات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات بدلتے رہتے ہیں کسی کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان مسلم لیگ علاقے میں کمزور ہے۔

جو شخصیات اس میٹنگ میں نظر ارہے ہیں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ آج بھی علاقے کی مقبول جماعت ہے ۔ بعد میں صدر سید احمد خان ،شہزادہ افتخار الدین ،سابق امیدوار تحصیل چیرمین پرویز لال ،پرنس سلطان الملک ،نو منتخب تحصیل صدر جاوید لا اور سنئیر لیگی رہنما محمد وزیر نے علاقے کے نمایاں شخصیات سے ان کے گھر جا کر ملاقات کرکے مسلم لیگ نون میں شمولیت کی دعوت دی اپر چترال کے نامی گرامی شخصیت ریٹائرڈ الواعظ سلطان نگاہ دعوت کوقبول کرتے ہوئے اپنے خاندان اور رشتہ داروں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے مسلم لیگ کو اپر چترال میں منظم اور مضبوط بنانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا سلطان نگاہ سادات گھرانے کا چشم و چراغ ہیں اور علاقے میں ان کا وسیع رشتے روابط موجود ہیں اس طرح ایک اور نمایاں شخصیت سید جنگ عظیم بھی اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی علاقے کے ایک بااثر سیاسی و سماجی شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی دعوت کو اوصولی طوپر قبول کرتے ہوئے عنقریب مسلم لیگ نون کا حصہ بننے پر امدگی ظاہر اس طرح آج اپر چترال بونی میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکر کنونشن ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔

Advertisement
Back to top button