اپر چترالخبریںسیاست

بونی اپر چترال میں تحریک انصاف کا ریلی اور احتجاجی جلسہ ۔

بونی (ذاکر زخمی ) آج بمقام جنالی کوچ تحصیل چیئرمین تورکھو موڑکھو کے آفس سے زیر قیادت سابق صدر تحریک انصاف اپر چترال عبد الطیف بونی تک بسلسلہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی جیپ ریلی نکالی گئی ۔جس میں موٹر سائکل اورگاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریلی 1140 بجے ہیڈ کوارٹر بونی پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جلسے میں قابل ذکر افراد افراد میں تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم،تحصیل چیرمین تورکھو موڑکھو میر جمشید،صدر وومن وینگ مالاکنڈ ڈویژن ثریا بی بی،تحصیل صدر تورکھو موڑکھو مہناج الدین،جنرل سکریٹری علاؤہ دین عرفی،انفارمیشن سیکرٹری شیر افگن،سابق صدر تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی شامل تھے۔

جلسے میں مقررین نے شرکا سے خطاب کیا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ مخالفین کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ثریا بی بی کی طرف سے ایک حکومت دو دستور نہ منظور نہ منظور کے نعرے لگواے گئے۔ اور اعلان کی کہ سینئر قیادت کی کال پر اپر چترال سے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

خصوصی خطاب میں عبدلطیف سابق صدر تحریک انصاف اپر چترال نے کہا،کہامپورٹیڈ حکومت امریکی سازش سے ہمارے لیڈر کو حکومت سے نکالا کیونکہ وہ ھمارے لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ 13 جماعتیں مل کر ھمارے لیڈر عمران خان کا کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان میں ہمت ہے تو الیکشن کا اعلان کریں

آخر میں شرکاء سے پارٹی قیادت نے حلف لیا کہ پاکستان کے ریاستی قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کا وفادار رہوں گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرو گا ۔اس جلسے میں کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے ورکروں نے شرکت کی اور خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔

۔

Advertisement
Back to top button