خبریںسیاست

اعظم سواتی کو انصاف دو، شہزاد وسیم کی قیادت میں پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج

اسلام آباد (چمرکھن )سینیٹڑ اعظم سواتی کے معاملے پر شہزاد وسیم کی قیادت میں پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے احتجاجریکارڈ کرایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ کی جانب احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سینٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کی۔

دوران ریلی پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اعظم سواتی کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔قائد حزب اختلاف سينيٹر شہزاد وسيم نے کہا کہ آج ملک کى اعلى عدليہ سپريم کورٹ کے سامنے کھڑے ہیں کيونکہ رياست تين ستونوں پر کھڑى ہے اور رياست آئين پاکستان کے تحت کام کرتى ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام ادارے آئين پاکستان مطابق کام نا کرے تو ملک نہیں چل سکتا ہے اور آج ہميں نا آئين کى بالادستی نظر آتى نا قانون کى حکمرانی دیکھائی دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کے تابع کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے قوم سے جو وعدہ کيا وہ پورہ کر کے ديکھایا، انہوں نے حقيقى آزادى کى جنگ میں اپنا خون بھی بہا کر ديکھايا، اتنے بڑے ليڈر سابق وزیر اعظم کى ايف آئى آر بھی درج نہیں ہوتى۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سپریم کورٹ کے سامنے اہنا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں ، آج وقت ہے باقى سب ہم آواز ہوں اور اپنا کردار ادا کریں۔

مظاہرین اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان پر حملہ اور سینیٹر اعظم کیساتھ نا انصافی ملک میں خانہ جنگی شروع کروانے کی سازش ہے۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو نوٹس لیکر عمران کے قاتلانہ حملے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی احکامات صادر فرمائے بصورت دیگر ہم ہر روز احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے

Advertisement
Back to top button