اپر چترالخبریںموڑکھو

قاقلشٹ میں گاڑی کو خوفناک حادثہ ، ایک شخص جان بحق تین زخمی

بونی (چمرکھن ) آج صبح دس بجے کے قریب بونی سے موڑکھو جاتی ہوئی گاڑی قاقلشٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی جاگری جسکی وجہ سے ایک شخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
مسمی انیس الرحمن ولد سیف الرحمن ساکنہ گہکیر عمر تقریبا 19 سال بونی ہسپتال پہنچاتے ہوئے راستے میں جان بحق ہوگئے ، باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں داخل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خلیل الرحمن ولد امیر شریف ساکنہ موژگول، اسماعیل ولد محمد یعقوب ساکنہ موژگول شامل ہیں۔

Advertisement
یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button