اپر چترالخبریںلاسپور

وادی لاسپور میں گندم کی قلت کی وجہ سے علاقے کے عوام کا تھانہ ہرچین کے سامنے احتجاج

چترال(بشیرحسین آزاد)وادی لاسپور میں گندم کی قلت کی وجہ سے علاقے کے عوام نے تھانہ ہرچین کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت سہروردی خان یفتالی نے کہا کہ اگر لاسپور کے عوام کی جائز حقوقِ کی پاسداری نہیں کی گئی تو احتجاج کے طور پر وادی لاسپور کے عوام کو ساتھ لے کر ہیڈ کوارٹر بونی کا رخ کرکے بھوک ہڑتال کیا جائے جائیگا۔اُنہوں نے سیاسی نمائندگان سمیت تحصیل چئیرمین مستوج سے گذارش کی کہ وہ عوام کو مزید تنگ نہ کریں ۔علاقے کی 90فیصد عوام نے مجھے ووٹ دیا ہے اس لئے میرا فرض بنتا ہے کہ ان کی حقوق کے لئے بات کروں اور اگر جلد مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو وی سی چئیرمین سمیت دیگر نمائندگان کو ساتھ لیکر ڈی سی آفس بونی کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پو مجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل چئیرمین کو اس سنگین مسئلے کو ضلعی انتظامیہ کے سامنے اُٹھاکر علاقے کو وافر مقدار میں گندم فراہم کرنےمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔اُنہوں نےمزید کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے لوگوں کی فصل ضائع ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کو علاقے میں آکرنقصانات کا جائز لینا چاہیئے۔یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاضروریہ کی عدم دستیابی پر اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹور میں صرف ٹیشو پیپر کے علاوہ اور کچھ بھی دستیاب نہیں۔

Advertisement
Back to top button