خواتین کا صفحہفیشنکاروباری دنیالوئیر چترال

ووکیشنل کالج برائے خواتین بلچ چترال میں AKRSP کے تعاون سے جاب فئیر اور سکلز اگزیبیشن کا انعقاد

چترال (ن چ) گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین بلچ چترال نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جاب فئیر اور سکلز اگزیبیشن کا انعقاد کر رہی ہے جس میں کثیر تعداد میں اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ أج اس تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر ٹیوٹ کے پی کے نے مذکورہ کالج کے لان میں ترتیب دیئے گئے ایک پروگرام میں کیا۔ تقریب کا اہتمام مذکورہ کالج کے پرنسپل سن روز کی سربراہی میں کیا گیا ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور بعد قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس کے بعد کالج کے طالبات نے مختلف موضوعات پر آئٹم پیش کیں۔ تقریب سے کالج کے پرنسپل سن روز، ڈائریکٹر ٹیوٹ کے پی کے عبد الغفار، ریجنل پروگرام منیجر AKRSP چترال آختر علی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں فنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور چترال کے قدرتی وسائل سے کماحقہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے فنی تعلیم حاصل کرنے اور اس کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ار پی ایم AKRSP نے پرائیویٹ بپلک پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی اداروں اور سرکاری اداروں کے مابین رابطوں کو بہتر بنانے اور یکساں اہمیت کے حامل کاموں کو مل کر انجام دینے پر زور دیا۔

اس مختصر اور جامع افتتاحی تقریب کے بعد مہمان خصوصی نے دیگر مہمانان کے ساتھ سٹالز کا دورہ کیا اور ہنرمندی کی داد دی۔ میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بھی انہوں اس تقریب کے آئیڈیا کو سراہا اور مقابلے کی رجحان پر زور دیا تاکہ صارفین کو معیاری اشیاء مل سکیں۔ جمعے کی نماز کے وقفہ کے بعد عوام کی دلچسپی سٹالز کے ساتھ بنی رہی بچے اور خواتین سٹالز سے اپنی پسند کی چیزیں خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں۔ یہ ایونٹ کل بھی جاری رہے گا۔

یاد رہے اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والی پروجیکٹ بیسٹ فار ویر کے تحت کیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد خواتین کی اقتصادی با اختیاری اور بحالی کے لیے اقتصادی اور سماجی تبدیلی کو وسیع کرنا (BEST4WEER) ہے۔

Advertisement
Back to top button