اپر چترالخبریںسماجیسیاست

عبدلالطیف کے خلاف ضلعی عدالت چترال کے تمام فیصلے یکطرفہ قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے منسوخ کرکے درخواست سماعت کے لئے منظور کر دی

مینگورہ سوات(چمرکھن) پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف چترال کے بانی رکن جناب عبدلالطیف کی درخواست کی جسٹس محمد اعجاز صاحب کی عدالت میں ہوئی جس میں ضلعی عدالت کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کردی اور اپیل منظور کی۔

ضلعی عدالت میں عبدلالطیف کے خلاف سیکریٹری جنگلات کی ثالثی میں ایک فیصلہ کیا گیا تھا جس میں عبدلالطیف ہر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ، مگر عبدلالطیف نے اسے ناانصافی قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور درخواست دی، جسے سماعت کے دوران اپیل منظور کیا گیا۔
عبدلالطیف کی طرف سے سئنیر ایڈوکیٹ پشاور ہائیکورٹ جناب رحیم اللہ چترالی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ثالث کا فیصلہ یکطرفہ ہے جو سائل کو سننے بغیر کیا گیا ہے۔ رحیم اللہ چترالی نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کرنا قطعاً انصاف پر مبنی نہیں ہو سکتی اور ان کی کلائنٹ کے ساتھ یہی ہوا ہے لہذا اسے اپنی موقف بیان کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے اپیل منظور کرتے ہوئے سابقہ تمام فیصلوں کو ختم کیا۔

عبدلالطیف نے اس فیصلہ پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور دوستوں فیملی ممبران اور تحریک انصاف کے ٹائیگرز کا شکریہ ادا کئے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے اور آج ان کی فریاد عدالت عالیہ میں سنی گئی اور سماعت کے دوران اپیل منظور فرمائی اور انشاء اللہ عدالت عالیہ سے حصول انصاف یقینی ہوگی۔ انہون نے ایڈوکیٹ رحیم اللہ چترالی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کا دفتر چترالیوں کے لئے ہر وقت کھلا رہتا ہے۔

Advertisement
Back to top button