پولوخبریںکھیل

ڈپٹی کمشنر یوتھ پولو کپ ۲۰۲۲ کا ٹرافی چھاغ بینی پولو ٹیم نے اپنے نام کر لیا ۔۔

 

چترال (چمرکھن) کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل ڈپٹی کمشنر یوتھ پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل اج چترال جونالی میں چھاغ بینی پولو ٹیم اور دروش پولو ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔جس میں کانٹے کے مقابلے کے بعد چھاغ بینی چترال کے ٹیم نے دروش پولو ٹیم کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق صاحب تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین صاحب,چیئرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس انور اکبر خان صاحب بھی ڈی سی لوئر چترال کے ہمراہ موجود تھے۔ اس ایونٹ میں ضلع بھر کے

ٹیموں نے بھر پور انداز میں شرکت کیا ۔۔مقامی تماشائیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی اس ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوۓ اور اس ایونٹ کو رونق بخشا۔

ڈپٹی کمشنر صاحب نے فاتح ٹیم کو مبارک باد دی اور اچھا کھیل پیش کرنے والے دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباش دیا اور ٹرافیز سے نوازا۔۔ ونر ٹیم کے لیۓ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے ایک لاکھ روپےکیش اور رنر اپ ٹیم کے لیے پچاس ہزار روپے کیش کا انعام بھی ڈپٹی کمشنر صاحب نے ٹیمز کو دے دئیے۔اور یوں پر رونق طریقے سے یہ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔۔

Advertisement
Back to top button