تعلیمچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہلٹکوہ

لوٹکوہ نرکوریت سے تعلق رکھنے والی رُخسانہ پروین کا اعزاز۔

چترال (عبداللہ شہاب ) ضلع لوئرچترال نرکوریت سے تعلق رکھنے والے محمد نادر خان کی دختر رُخسانہ پروین چترال کی پہلی فزیکل ایجوکیشن لیکچرر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔

 

حالیہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زریعے فزیکل ایجوکیشن ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی چترالی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی رخسانہ پروین کا تعلق لوٹکوہ سے ہے, انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ہیلتھ فزیکل ایجوکشن سپورٹس اینڈ سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔ انھیں اپنی فیلڈ میں مہارت اور تجربہ حاصل ہے۔ وہ پاکستان ویمن کرکٹ بورڈ ایبٹ آباد ریجن سے وابستہ رہی ہیں۔ اور موجودہ وقت میں وہ آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ اپر چترال میں فزیکل ایجوکیشن انسٹرکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ چترال سے 17 سکیل میں کمیشن سے تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہے۔ وہ اپنی مہارتوں کو چترالی خواتین کی فٹنس اور سپورٹس میں بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Back to top button