اپر چترالخبریںسماجیسیاست

اپر چترال الخدمت فاونڈیشن گاوں تریچ کے متاثرین سیلاب کے 250 گھرانوں میں نقد رقوم اور راشن تقسیم کی۔

بونی (ذاکر زخمی ) اپر چترال میں سیلاب متاثرین کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن کا ہمدردی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔اس سلسلے الخدمت کی ٹیم امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کی سربراہی اور پختون بزینس فوروم دبئی کے تعاون سےاج تریچ کے سیلاب متاثرین کے 250 گھرانوں میں فوڈ پیکیج اور نقد رقوم تقسیم کی یاد رہے جولائی کے مہینے شدید بارش کے نتیجے گاؤں تریچ میں سیلاب کے نتیجے کئی گھر مکمل اور کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچنے کے ساتھ تیار فصلیں بھی خراب ہوئے تھے۔

الخدمت فاونڈیشن جہاں پاکستان میں قابل تحسین خدمات سر انجام دے رہی ہے وہاں اپر چترال میں مولانا جاوید حسین کی سربراہی میں متاثرین کی داد رسی اور دلجوئی میں دن رات مصروف ہیں ۔اپر چترال میں الخدمت کی کردار کو عوامی حلقوں میں سراہا جاتا ہے۔

Advertisement
Back to top button